Trading Mistakes You Must Avoid to Succeed

ٹریڈنگ میں عام غلطیاں اور ان کا حل

ٹریڈنگ میں عام غلطیاں اور ان کا حل

اگر آپ مارکیٹ میں مسلسل نقصان اٹھا رہے ہیں یا ٹریڈنگ میں پریشان ہیں، تو اس پوسٹ میں دیئے گئے پوائنٹس کو غور سے پڑھیں۔ یہ میری ذاتی غلطیوں پر مبنی ہیں، جن سے سیکھ کر آپ اپنی ٹریڈنگ بہتر بنا سکتے ہیں۔

1. ٹرینڈ کے خلاف ٹریڈ نہ کریں

  • ہمیشہ مارکیٹ کا بڑا ٹرینڈ دیکھیں اور اسی کے مطابق ٹریڈ لیں۔
  • ٹرینڈ کے خلاف ٹریڈ لینے سے نقصان کے چانس بڑھ جاتے ہیں۔
  • ریورسل کا پکا ثبوت ملے تو ہی سوچیں، ورنہ ٹرینڈ کی سمت میں رہیں۔

2. سٹاپ لاس لازمی لگائیں

  • سٹاپ لاس کے بغیر ٹریڈ کرنا خودکشی کے برابر ہے۔
  • سٹاپ لاس تکنیکی لیول پر رکھیں، اندازے پر نہیں۔
  • سٹاپ لاس لگانے کے بعد اسے ہٹانا سخت غلطی ہے۔

3. مارکیٹ اوپن ہوتے ہی جلد بازی میں انٹری نہ لیں

  • مارکیٹ کھلتے ہی اکثر فیک موومنٹ آتی ہے۔
  • کم از کم آدھا گھنٹہ مارکیٹ کو سمجھیں، اس کے بعد انٹری لیں۔
  • جلد بازی نقصان کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

4. ایک ہی ٹریڈ میں سارا فنڈ نہ لگائیں

  • پورے اکاؤنٹ کا رسک ایک ٹریڈ پر لینا بہت خطرناک ہے۔
  • ہمیشہ فنڈ کا مخصوص حصہ رسک پر لگائیں، مثلاً 1% یا 2%۔

5. رسک مینجمنٹ پر سختی سے عمل کریں

  • رسک مینجمنٹ کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔
  • سٹاپ لاس، لوٹ سائز اور انٹری سب رسک مینجمنٹ کے مطابق ہونے چاہئیں۔
  • اکاؤنٹ بچانے کے لیے رسک مینجمنٹ سب سے ضروری ہے۔

6. انڈیکیٹر پر اندھا بھروسہ نہ کریں

  • انڈیکیٹر صرف کنفرمیشن کے لیے استعمال کریں، فیصلہ خود کریں۔
  • پرائس ایکشن اور مارکیٹ اسٹرکچر پہلے دیکھیں۔
  • انڈیکیٹر کو صرف اپنے تجزیے کی تصدیق کے لیے رکھیں۔

7. بڑے ٹائم فریم پر تجزیہ کریں، چھوٹے پر انٹری لیں

  • بڑے ٹائم فریم (1H, 4H, Daily) پر مارکیٹ کا اسٹرکچر اور ٹرینڈ دیکھیں۔
  • چھوٹے ٹائم فریم (5min, 15min) پر انٹری پوائنٹ تلاش کریں۔
  • ایسا کرنے سے فیک سگنلز سے بچا جا سکتا ہے۔

8. اپنا ٹریڈ سیٹ اپ بنائیں اور صبر کریں

  • بغیر سیٹ اپ اور پلان کے انٹری لینا نقصان دہ ہے۔
  • سیٹ اپ کے مطابق مارکیٹ کو اپنی جگہ پر آنے دیں، جذباتی فیصلہ نہ کریں۔
  • ایسا کرنے سے:
    • انٹری کلئیر اور کنفرم ہوتی ہے۔
    • سٹاپ لاس چھوٹا لگتا ہے۔
    • ریسک کم اور ریوارڈ زیادہ ملتا ہے۔
  • مارکیٹ کو اپنے اصولوں پر کھیلنے دیں، جلد بازی نہ کریں۔

یاد رکھیں: کامیاب ٹریڈنگ جذبات سے نہیں، ڈسپلن، صبر اور مسلسل سیکھنے سے آتی ہے۔

Comments

Popular Posts